Posts

Is a Member of Abbasi Family Allowed to Take Zakkat??

Image
کیا خاندان عباسیہ کے لوگ زکواة لےسکتے ہیں؟ ⬇️تفصیل سوال 1- ایک عمومی بات جو ہم سنتے ہیں کہ عباسی اور سیدوں کے لیے زکاۃ لینا درست/جائز نہیں. اس بارے میں کوئی مستند حوالہ چاہیے!  2- مثلاً: میں نے زکاۃ  ادا کرنی ہے اور میں اپنے اردگرد کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو انتہائی ضرورت مند اور نادار ہیں اور عین مدد کے مستحق ہیں، لیکن انہیں زکاۃ  دینے میں یہ امر آڑے آتا ہے کہ وہ عباسی/ سید ہیں. اب جب کہ میرے پاس زکاۃ کی ادائیگی کے بعد زائد رقم نہیں کہ میں انہیں الگ سے دے سکوں۔ کیا یہ شرط درست ہے کہ با خبر ہوتے ہوئے بھی ایک انتہائی ضرورت مند شخص کی میں اس لیے مدد نہ کر سکا کہ وہ عباسی یا سید تھا اور میں نے دور جا کر کسی اور خاندان کے شخص کو زکاۃ ادا کی؟  اس سلسلے میں راہ نمائی فرما دیں! جواب 1و  2- سید کو زکات دینا اور اس کا زکات لینا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے زمانے میں بعض سادات کے شدید محتاج ہونے کے باوجود انہیں زکاۃ بھی نہیں دی، بلکہ بتصریح انہیں زکاۃ وصول کرنے سے بھی منع فرمایا، چناں چہ آپ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے: ’’یہ صدقات  (زکا...

Nawab of Bahawalpur

Image
ایک بار نواب آف بہاولپور لندن میں عام شہریوں کی طرح مارکیٹ گئے رولز رائس کے شوروم پر کھڑی رولز رائس گاڑی پسند آگئی، اندر گئے اور سیلز مین سے قیمت معلوم کی تو سیلز مین نے انہیں ایک عام ایشیائی شہری سمجھ کر ان کی خاصی بے عزتی کی تو نواب صاحب واپس ہوٹل آئے اور اگلے روز پورے شاہی ٹھاٹھ کے ساتھ ملازمین کی ایک پوری فوج لے کر اس شوروم پر گئے اور وہاں موجود چھ کی چھ رولز رائس گاڑ یاں خرید لیں اور ملازمین کو کہا کہ ان گاڑیوں کو فوراً بہاولپور پہنچا کر میونسپلٹی کے حوالے کرو اور ان سے شہر کا کچرا صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کا کام لیا جائے اور ایسا ہی کیا گیا یہاں تک کہ پوری دنیا میں یہ بات پھیل گئی اور رولز رائس کی مارکیٹ ڈاﺅن ہونے لگی۔رولز رائس کا نام سن کر لوگ ہنستے ہوئے کہتے کہ وہی جو ریاست بہاولپور میں شہر کا کچرا اٹھانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد رولز رائس کمپنی کے مالک نے خود بہاولپور آکر نواب صاحب سے معذرت کی اور چھ نئی رولز رائس گاڑیاں بھی بطور تحفہ دیں اور درخواست کی کہ گاڑیوں کو اس گندے کام سے ہٹھایا جائے۔ ان چھ نئی گاڑیوں میں سے ایک نواب صاحب نے قائداعظم کو تحفہ میں دی تھی۔ج...