پوٹھہ شریف سردار دادا پیر ملک سورج خان ولد سردار ملک میر خان ولد سردار کمال خان ڈھونڈ خان کی آٹھویں پشت میں سردار تولک خان تھے جن کے بیٹے سردار رتن خان کی اولاد میں سے سردار دادا ملک سورج خان تھے سردار دادا ڈھمٹ خان اور سرادار دادا ملک سورج خان کی اولادیں مری اور ہزارہ کے عباسی ہیں سرادر دادا ملک سورج خان آپکا مزار مری کے ایک گاؤں پوٹھہ شریف میں ہے پوٹھہ شریف ان مجاہدین کا مسکن ہے جنہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کیا ان حریت پسندوں کا ٹھیہ ہے جنہوں نے کشمیر کی جنگ کے دوران بیش بہا قربانیاں دیں پوٹھہ اُن شیروں کی کچھار ہے جن پر جنگِ کشمیر کے دوران ہندو سامراج نے بم برسائے اور جنگِ کشمیر کے دوران ایک بٹالیں کے جملہ اخراجات برداشت کیئے جب آپکو شہید کیا گیا تو آپ کا سر تن سے جُدا کردیا گیا اس لئے مزرا میں آپکا کا تن اور سر علیحدہ علیحدہ مدفعون ہیں آپ ولیِ کامل مجاہد روحانی شخصیت اور قبیلے کے سرادر تھے ہر جمعرات کو سیکنڑوں لوگ دُور دُور سے آپکے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور لنگر تقسیم کرتے ہیں جہاں بھی آپکی اولادیں آباد ہیں وہ شادی کے بعد آپکے مزار پر حاضری دینا اپنا اولین فریضہ سمجھتی
شیرِِ کوہسار قاری اسد اللہ عباسی،،،،،،،،،آپکا تعلق یونین کونسل روات سے تھا آپ حافظ غلام اللہ صاحب کے شاگرِ خاص تھے آپ خطہِ کوہسار کے جید عالم اور نامور خطیب تھے آپ تحریکِ ختمِ نبوت کے عظیم سالار رہے اس تحریک میں آپ پابندِ سلاسل بھی رہے آپکا شمار تحصیل مری کے نامور سیاستدانوں میں ہوتا تھا آپ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا جس میں آپ چند سو ووٹوں سے ہارے لیکن حزبِ اختلاف کی نیندیں حرام کردیں آپکی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ اہلیانِ تحصیل مری کی پہچان تھے اللہ آپکی کامل بخشش فرمائے آمین
Comments
Post a Comment