Raja Ashfaq Sarwar Abbasi
گھوڑاگلی مری
راجہ اشفاق سرور عباسی
ملک پاکستان و صوبہ پنجاب کی بالعموم اور خطہ پوٹھوہار ، گلیات و کوہسار (مری) کی بالخصوص معروف سیاسی شخصیت *راجہ اشفاق سرور* جو متعدد بار صوبائی وزیر و مشیر بھی رہے اور میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ اور بہت قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ آپ 11 اپریل 2020 کو انتقال کر گئے۔
آپ مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنماوں میں سے تھے۔ 1988 سے 2018 تک آپکا سیاسی سفر رہا۔
آپ اپنے سیاسی سفر کے اوائل دور میں ہی *یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) پنجاب* کے صدر بنے اور *خواجہ سعد رفیق* نے آپ کے ساتھ بطور جنرل سیکرٹری کام کیا۔
پنجاب بھر میں عموماً اور خطہ کوہسار میں خصوصاً آپ کو شیر پنجاب کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
آپ مری/ کوہسار کے پہلے سیاست دان ہیں جو پہلی بار ہی ممبر پنجاب اسمبلی الیکٹ ہونے کے بعد صوبائی وزیر بنے۔ اسکے بعد یہ اعزاز بھی آپ ہی کے حصے میں آیا کہ آپ مسلسل پانچ بار ایم پی اے بنے اور پانچ بار ہی صوبائی وزارت کا سہرا آپ کے سر سجا۔۔۔
*میاں محمد شہباز شریف* کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری بھی لمبے عرصے تک رہے۔
آپ مری کی معروف فیملی *گھوڑا گلی راجگان* کے چشم و چراغ تھے۔ آپ مری کے پہلے ایم پی اے اور سابقہ صدر پاکستان جنرل ایوب کے دیرینہ رفیق *راجہ غلام سرور خان* کے فرزند تھے۔
*میاں محمد نواز شریف* کے خاص الخاص رفقاء میں آپکا شمار رہا۔
آپ اپنے والد کے بعد وہ واحد شخصیت تھے جنہوں نے صوبے میں بیٹھ کر وفاق کی سیاست کی اور حسب سابق والد محترم کی طرح اصل اور حقیقت میں اپنے خاندان کو اپنے خطے اور پورے صوبے میں روشناس کرایا۔
آپ کی رحلت کے بعد خطہ کوہسار میں ایک بڑا سیاسی خلا پیدا ہوا ہے جو یقینی طور عشروں تک ختم نہ ہو سکے گا۔
آپ کے انتقال پر پورا خطہ کوہسار اور اعزاء و اقارب سوگوار ہیں۔
عباسی قبیلہ کی پہچان تھے آپ۔
اللہ کریم آپ کی کامل مغفرت فرماۓ اور آپ کے درجات بلند کرے۔
~ *ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے*
*بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہور پیدا*~
Comments
Post a Comment