Professor Ashfaq Kaleem Abbasi

 آج  تذکرہ ایک ایسے شخص کا

 ایسی شخصیت کا جس کے بارے میں لکھتے ہوئے آنکھیں نم ہو گئی قبیلے کا  ایسا ناز ایسا فخر،،،______ جس کے سکول کے ابتدائی دور میں  پاؤں  میں جوتے نہیں مگر حوصلے کوہسار سے بُلند کپڑے پیوند لگے  جو ماں کے ہاتھوں سے بنا بستا لگا کر سکول جاتا ہے،،،،،،،،،، اور میٹرک اے فرسٹ گریڈ میں کر لیتا ہے،،،،،،،،

پھر کالج دور میں چھے ماہ کالج جانے کے بعد کالج چھوڑ دیتا ہے کہ گھر کے حالات اجازت نہیں دیتے کالج جانے کا کرایہ نہیں  چشمِ فلک نے وہ منظر بھی دیکھا ہوگا آج ہزاروں لوگوں کا رول ماڈل میری دھرتی کا قابلِ فخر ثپوت ہوٹل میں برتن مانجھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔بُک گیلری میں بطور سیلز مین کام کرتا ہے


 لیکن حوصلے پہاڑوں جیسے ،،،،،،،،،،، پرائیویٹ ایف اے بی اے، پھر ایم اے، کر لیتا  ہے        

اور بطور معلم اپنے تدریسی دور کا آغاز کرتا ہے 

پروفیسر اشفاق کلیم عباسی ،،،،،،،،،ولد اقبال خان عباسی 

آپ مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں ،،،،،،،،،،

جنہوں نے ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کیا____ اور پی ایچ ڈی پوٹھوہاری اور پنجابی میں کی 

آپ گورمنٹ ہائی سکول مری اور پھپھڑیل کے بعد ڈگری کالج مری میں بطور معلم پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں 

آپ ایک اعلیٰ پائے کے شاعر ہیں اور ترنم میں شعر  ادا کرنے کا ملکا مری میں آپکو ہی حاصل ہے

ایڈمن نے آپ سے جہاں بہت کچھ سیکھا وہاں آپؑ سے محبت اور عقیدت کے اصول بھی آپ سے سیکھے

آپ اہلیانِ مری اور ہزارہ کا ناز ہیں اللہ تعالیٰ آپکو سلامت رکھے آمین



Comments

Popular posts from this blog

Potha Shraif Murree

Qari Asad Ullah Abbasi