Cheif of Naval Staff Zafar Mehmood Abbasi

 فخر خاندان عباسیہ

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے آج 7 اکتوبر 2020 کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

ان کی جگہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے "امیر البحر" کا عہدہ سنبہالیں گے۔


 ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے دورِ قیادت میں پاک بحریہ نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں۔


پاک چین تعاون سے نئے بحری جنگی جہازوں کی تیاری کے معائدے ہوئے، پاک ترکی تعاون سے نئے جنگی جہازوں کی تیاری کے معائدے ہوئے۔ بلکہ ان کے دورِ قیادت میں پاک بحریہ میں کئی ایک نئے تباہ کن جنگی فریگیٹس جہاز اور میزائل بوٹس کا اضافہ بھی ہوا ہے۔


آپریشنل تیاریوں میں بھی ایڈمرل ظفر عباسی کا دورانیہ بہترین رہا۔ بالخصوص فروری 2019 میں پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پکڑنا اور دنیا بھر کے سامنے ذلیل کرنا پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کارناموں میں سے ایک ہے جو کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے زیر قیادت ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کئی ایک بڑی بین الاقوامی جنگی مشقوں کا کامیاب انعقاد، کئی ایک بڑے سرچ اور ریسکیو آپریشنز جو کہ بحیرہ عرب میں کیے گئے۔ کئی بار لائیو ویپن میزائل اور تارپیڈوز فائرنگ مشقیں۔ الغرض پاک بحریہ نے ان کے دورِ قیادت میں متعدد بڑے آپریشنز کر کے کھلے سمندر میں منشیات اور اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا ہے

وطن عزیز کیلئے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا


Comments

Popular posts from this blog

Potha Shraif Murree

Qari Asad Ullah Abbasi