Dr Muhammad Naeem Abbasi

 پوٹھہ شریف

سردار دادا پیر ملک سورج خان 

ولد سردار ملک میر خان ولد سردار کمال خان

 ڈھونڈ خان کی آٹھویں پشت میں سردار تولک خان تھے

جن کے بیٹے سردار رتن خان کی اولاد میں سے سردار دادا ملک سورج خان تھے

 سردار دادا ڈھمٹ خان اور سرادار دادا ملک سورج خان کی  اولادیں مری اور ہزارہ کے عباسی ہیں 


سرادر دادا ملک سورج خان

 آپکا مزار مری کے ایک گاؤں پوٹھہ شریف میں ہے

پوٹھہ شریف ان مجاہدین کا مسکن ہے جنہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کیا ان حریت پسندوں کا ٹھیہ ہے جنہوں نے کشمیر کی جنگ کے دوران بیش بہا قربانیاں دیں پوٹھہ اُن شیروں کی کچھار ہے جن پر جنگِ کشمیر کے دوران ہندو سامراج نے بم برسائے اور جنگِ کشمیر کے دوران ایک بٹالیں کے جملہ اخراجات برداشت کیئے 


جب آپکو شہید کیا گیا تو آپ کا سر تن سے جُدا کردیا گیا

اس لئے مزرا میں آپکا کا تن اور سر علیحدہ علیحدہ مدفعون ہیں

آپ ولیِ کامل مجاہد روحانی شخصیت اور قبیلے کے سرادر تھے 

ہر جمعرات کو سیکنڑوں لوگ دُور دُور سے آپکے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور لنگر تقسیم کرتے ہیں

جہاں بھی آپکی اولادیں آباد ہیں وہ شادی کے بعد آپکے مزار پر حاضری دینا اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہیں پوٹھہ کی جامع مسجد اور مقبرہ جناب سورج اولیاء تعمیر کے نادر نمونے ہیں 


اللہ تعالی ہمیں آپکے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپکے دراجات بلند فرمائے آمین


Comments

Popular posts from this blog

Potha Shraif Murree

Qari Asad Ullah Abbasi