Posts

Qari Asad Ullah Abbasi

Image
 شیرِِ کوہسار  قاری اسد اللہ عباسی،،،،،،،،،آپکا تعلق یونین کونسل روات سے تھا آپ حافظ غلام اللہ صاحب کے شاگرِ خاص تھے  آپ خطہِ کوہسار کے جید عالم اور نامور خطیب  تھے آپ تحریکِ ختمِ نبوت کے عظیم سالار رہے اس تحریک میں آپ  پابندِ سلاسل بھی رہے آپکا شمار تحصیل مری کے نامور سیاستدانوں میں ہوتا تھا آپ نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا جس میں آپ چند سو ووٹوں سے ہارے لیکن حزبِ اختلاف کی نیندیں حرام کردیں  آپکی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا  آپ اہلیانِ تحصیل مری کی پہچان تھے  اللہ آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Professor Ashfaq Kaleem Abbasi

Image
 آج  تذکرہ ایک ایسے شخص کا  ایسی شخصیت کا جس کے بارے میں لکھتے ہوئے آنکھیں نم ہو گئی قبیلے کا  ایسا ناز ایسا فخر،،،______ جس کے سکول کے ابتدائی دور میں  پاؤں  میں جوتے نہیں مگر حوصلے کوہسار سے بُلند کپڑے پیوند لگے  جو ماں کے ہاتھوں سے بنا بستا لگا کر سکول جاتا ہے،،،،،،،،،، اور میٹرک اے فرسٹ گریڈ میں کر لیتا ہے،،،،،،،، پھر کالج دور میں چھے ماہ کالج جانے کے بعد کالج چھوڑ دیتا ہے کہ گھر کے حالات اجازت نہیں دیتے کالج جانے کا کرایہ نہیں  چشمِ فلک نے وہ منظر بھی دیکھا ہوگا آج ہزاروں لوگوں کا رول ماڈل میری دھرتی کا قابلِ فخر ثپوت ہوٹل میں برتن مانجھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔بُک گیلری میں بطور سیلز مین کام کرتا ہے  لیکن حوصلے پہاڑوں جیسے ،،،،،،،،،،، پرائیویٹ ایف اے بی اے، پھر ایم اے، کر لیتا  ہے         اور بطور معلم اپنے تدریسی دور کا آغاز کرتا ہے  پروفیسر اشفاق کلیم عباسی ،،،،،،،،،ولد اقبال خان عباسی  آپ مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں ،،،،،،،،،، جنہوں نے ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کیا____ اور پی ایچ ڈی پوٹھوہاری اور پنجابی میں کی  آپ گورمنٹ ہائی سکول مری اور پھپھڑیل کے بعد ڈگری کالج مری میں بطور

Dr Abid Abbasi

Image
 مسیاڑی ڈاکٹر عابد عباسی..... آپکا  تعلق یو سی مسیاڑی مری  کے ایک گائوں بڑا ہوتر سے ہے۔ بغیر کسی ادارے میں داخل ہوئے محنت اور مزدوری کرکے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے والے عابد عباسی مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں جنہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں PhD  کی ڈگری حاصل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔اور  دو دھائیوں سے شعبہء تدریس سے منسلک ہیں۔ آج کل قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریس کا فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔   دس سال سے زائد عرصے سے ملک کے معتبر انگریزی روزنامہ ڈان سے منسلک ہیں ، اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی پر اردو اور انگریزی پروگرام بھی کرتے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی جرائد اور اخبارات میں ان کے مضامین چھپتے ہیں۔   ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں  ڈاکٹر عباسی کے شاگرد ہیں جو مختلف جگہوں اور جہتوں میں قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔  اللہ تعالی آپکو مزید کامیابیاں اور عزت عطا کرے آمین

Dr Muhammad Naeem Abbasi

Image
 پوٹھہ شریف سردار دادا پیر ملک سورج خان  ولد سردار ملک میر خان ولد سردار کمال خان  ڈھونڈ خان کی آٹھویں پشت میں سردار تولک خان تھے جن کے بیٹے سردار رتن خان کی اولاد میں سے سردار دادا ملک سورج خان تھے  سردار دادا ڈھمٹ خان اور سرادار دادا ملک سورج خان کی  اولادیں مری اور ہزارہ کے عباسی ہیں  سرادر دادا ملک سورج خان  آپکا مزار مری کے ایک گاؤں پوٹھہ شریف میں ہے پوٹھہ شریف ان مجاہدین کا مسکن ہے جنہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کیا ان حریت پسندوں کا ٹھیہ ہے جنہوں نے کشمیر کی جنگ کے دوران بیش بہا قربانیاں دیں پوٹھہ اُن شیروں کی کچھار ہے جن پر جنگِ کشمیر کے دوران ہندو سامراج نے بم برسائے اور جنگِ کشمیر کے دوران ایک بٹالیں کے جملہ اخراجات برداشت کیئے  جب آپکو شہید کیا گیا تو آپ کا سر تن سے جُدا کردیا گیا اس لئے مزرا میں آپکا کا تن اور سر علیحدہ علیحدہ مدفعون ہیں آپ ولیِ کامل مجاہد روحانی شخصیت اور قبیلے کے سرادر تھے  ہر جمعرات کو سیکنڑوں لوگ دُور دُور سے آپکے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور لنگر تقسیم کرتے ہیں جہاں بھی آپکی اولادیں آباد ہیں وہ شادی کے بعد آپکے مزار پر حاضری دینا اپنا اولین فریضہ سمجھتی

Potha Shraif Murree

Raja Ashfaq Sarwar Abbasi

Image
 گھوڑاگلی مری  راجہ اشفاق سرور عباسی   ملک پاکستان و صوبہ پنجاب  کی بالعموم اور خطہ پوٹھوہار ، گلیات و کوہسار (مری)  کی بالخصوص  معروف سیاسی شخصیت   *راجہ اشفاق سرور*  جو   متعدد بار صوبائی وزیر و مشیر بھی رہے اور  میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ اور بہت قریبی ساتھیوں  میں شمار کئے جاتے تھے۔ آپ 11 اپریل 2020 کو  انتقال کر گئے۔ آپ مسلم لیگ (ن)  کے بانی  رہنماوں میں سے تھے۔ 1988 سے 2018 تک آپکا سیاسی سفر رہا۔  آپ  اپنے سیاسی سفر کے اوائل دور میں ہی *یوتھ ونگ  مسلم لیگ (ن) پنجاب* کے صدر بنے اور  *خواجہ سعد رفیق* نے  آپ کے ساتھ بطور جنرل سیکرٹری کام کیا۔ پنجاب بھر میں عموماً اور خطہ  کوہسار میں خصوصاً  آپ کو  شیر پنجاب  کے  نام سے پکارا جاتا تھا۔ آپ مری/ کوہسار  کے پہلے سیاست دان ہیں جو  پہلی بار ہی ممبر پنجاب اسمبلی الیکٹ ہونے کے بعد صوبائی وزیر بنے۔ اسکے بعد یہ اعزاز بھی آپ ہی  کے حصے  میں آیا کہ آپ مسلسل پانچ بار  ایم پی اے بنے اور پانچ بار ہی صوبائی وزارت کا سہرا آپ کے سر سجا۔۔۔ *میاں محمد شہباز شریف* کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری بھی لمبے عرصے تک رہے۔ آپ مری کی معروف فیملی *گھ

Captn Gazi Khan Muhammad Abbasi

Image
 کائیاہ بھوربن کپتان غازی خان محمد عباسی جہادِ کشمیر 1948 میں سرزمینِ کائیاہ بھوربن یونین کونسل روات کے  بطلِ حریت کپتان غازی خان محمد عباسی مری اور ہزارہ کے پہلے اور واحد فوجی ہیں جنہوں نے افواجِ پاکستان کے لئے مظفر آباد سے وادی نیلم کے کیرن سیکٹر تک دورانِ جنگ کمیونیکیشن لائن بچھانے میں اہم کردار ادا کیا.  آپ کی اعلی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے محاذِ کشمیر کے لئے اعلی اعزاز سے نوازا.  علاوہ ازیں مری کے عباسی قبیلے کے مجاہدین کی بارہ مولا تک آپ نے راہنمائی فرمائی . آپ اکثر کہا کرتے تھے کہ کشمیر کی آزادی کا حل جہاد ہے . اللہ پاک آپ کی لحد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے  آپکی کامل بخشش فرمائے آمین