Posts

Showing posts from October, 2020

Professor Ashfaq Kaleem Abbasi

Image
 آج  تذکرہ ایک ایسے شخص کا  ایسی شخصیت کا جس کے بارے میں لکھتے ہوئے آنکھیں نم ہو گئی قبیلے کا  ایسا ناز ایسا فخر،،،______ جس کے سکول کے ابتدائی دور میں  پاؤں  میں جوتے نہیں مگر حوصلے کوہسار سے بُلند کپڑے پیوند لگے  جو ماں کے ہاتھوں سے بنا بستا لگا کر سکول جاتا ہے،،،،،،،،،، اور میٹرک اے فرسٹ گریڈ میں کر لیتا ہے،،،،،،،، پھر کالج دور میں چھے ماہ کالج جانے کے بعد کالج چھوڑ دیتا ہے کہ گھر کے حالات اجازت نہیں دیتے کالج جانے کا کرایہ نہیں  چشمِ فلک نے وہ منظر بھی دیکھا ہوگا آج ہزاروں لوگوں کا رول ماڈل میری دھرتی کا قابلِ فخر ثپوت ہوٹل میں برتن مانجھتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔بُک گیلری میں بطور سیلز مین کام کرتا ہے  لیکن حوصلے پہاڑوں جیسے ،،،،،،،،،،، پرائیویٹ ایف اے بی اے، پھر ایم اے، کر لیتا  ہے         اور بطور معلم اپنے تدریسی دور کا آغاز کرتا ہے  پروفیسر اشفاق کلیم عباسی ،،،،،،،،،ولد اقبال خان عباسی  آپ مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں ،،،،،،،،،، جنہوں نے ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کیا____ اور پی ایچ ڈی پوٹھوہاری اور پنجابی میں کی  آپ گورمنٹ ہائی سکول مری اور پھپھڑیل کے بعد ڈگری کالج مری میں بطور

Dr Abid Abbasi

Image
 مسیاڑی ڈاکٹر عابد عباسی..... آپکا  تعلق یو سی مسیاڑی مری  کے ایک گائوں بڑا ہوتر سے ہے۔ بغیر کسی ادارے میں داخل ہوئے محنت اور مزدوری کرکے اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرنے والے عابد عباسی مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں جنہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں PhD  کی ڈگری حاصل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔اور  دو دھائیوں سے شعبہء تدریس سے منسلک ہیں۔ آج کل قائد اعظم یونیورسٹی میں تدریس کا فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔   دس سال سے زائد عرصے سے ملک کے معتبر انگریزی روزنامہ ڈان سے منسلک ہیں ، اس کے علاوہ ریڈیو اور ٹی وی پر اردو اور انگریزی پروگرام بھی کرتے ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی جرائد اور اخبارات میں ان کے مضامین چھپتے ہیں۔   ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں  ڈاکٹر عباسی کے شاگرد ہیں جو مختلف جگہوں اور جہتوں میں قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔  اللہ تعالی آپکو مزید کامیابیاں اور عزت عطا کرے آمین

Dr Muhammad Naeem Abbasi

Image
 پوٹھہ شریف سردار دادا پیر ملک سورج خان  ولد سردار ملک میر خان ولد سردار کمال خان  ڈھونڈ خان کی آٹھویں پشت میں سردار تولک خان تھے جن کے بیٹے سردار رتن خان کی اولاد میں سے سردار دادا ملک سورج خان تھے  سردار دادا ڈھمٹ خان اور سرادار دادا ملک سورج خان کی  اولادیں مری اور ہزارہ کے عباسی ہیں  سرادر دادا ملک سورج خان  آپکا مزار مری کے ایک گاؤں پوٹھہ شریف میں ہے پوٹھہ شریف ان مجاہدین کا مسکن ہے جنہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کیا ان حریت پسندوں کا ٹھیہ ہے جنہوں نے کشمیر کی جنگ کے دوران بیش بہا قربانیاں دیں پوٹھہ اُن شیروں کی کچھار ہے جن پر جنگِ کشمیر کے دوران ہندو سامراج نے بم برسائے اور جنگِ کشمیر کے دوران ایک بٹالیں کے جملہ اخراجات برداشت کیئے  جب آپکو شہید کیا گیا تو آپ کا سر تن سے جُدا کردیا گیا اس لئے مزرا میں آپکا کا تن اور سر علیحدہ علیحدہ مدفعون ہیں آپ ولیِ کامل مجاہد روحانی شخصیت اور قبیلے کے سرادر تھے  ہر جمعرات کو سیکنڑوں لوگ دُور دُور سے آپکے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور لنگر تقسیم کرتے ہیں جہاں بھی آپکی اولادیں آباد ہیں وہ شادی کے بعد آپکے مزار پر حاضری دینا اپنا اولین فریضہ سمجھتی

Potha Shraif Murree

Image
 پوٹھہ شریف سردار دادا پیر ملک سورج خان  ولد سردار ملک میر خان ولد سردار کمال خان  ڈھونڈ خان کی آٹھویں پشت میں سردار تولک خان تھے جن کے بیٹے سردار رتن خان کی اولاد میں سے سردار دادا ملک سورج خان تھے  سردار دادا ڈھمٹ خان اور سرادار دادا ملک سورج خان کی  اولادیں مری اور ہزارہ کے عباسی ہیں  سرادر دادا ملک سورج خان  آپکا مزار مری کے ایک گاؤں پوٹھہ شریف میں ہے پوٹھہ شریف ان مجاہدین کا مسکن ہے جنہوں نے ڈوگرہ راج کے خلاف جہاد کیا ان حریت پسندوں کا ٹھیہ ہے جنہوں نے کشمیر کی جنگ کے دوران بیش بہا قربانیاں دیں پوٹھہ اُن شیروں کی کچھار ہے جن پر جنگِ کشمیر کے دوران ہندو سامراج نے بم برسائے اور جنگِ کشمیر کے دوران ایک بٹالیں کے جملہ اخراجات برداشت کیئے  جب آپکو شہید کیا گیا تو آپ کا سر تن سے جُدا کردیا گیا اس لئے مزرا میں آپکا کا تن اور سر علیحدہ علیحدہ مدفعون ہیں آپ ولیِ کامل مجاہد روحانی شخصیت اور قبیلے کے سرادر تھے  ہر جمعرات کو سیکنڑوں لوگ دُور دُور سے آپکے مزار پر حاضری دیتے ہیں اور لنگر تقسیم کرتے ہیں جہاں بھی آپکی اولادیں آباد ہیں وہ شادی کے بعد آپکے مزار پر حاضری دینا اپنا اولین فریضہ سمجھتی

Raja Ashfaq Sarwar Abbasi

Image
 گھوڑاگلی مری  راجہ اشفاق سرور عباسی   ملک پاکستان و صوبہ پنجاب  کی بالعموم اور خطہ پوٹھوہار ، گلیات و کوہسار (مری)  کی بالخصوص  معروف سیاسی شخصیت   *راجہ اشفاق سرور*  جو   متعدد بار صوبائی وزیر و مشیر بھی رہے اور  میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ اور بہت قریبی ساتھیوں  میں شمار کئے جاتے تھے۔ آپ 11 اپریل 2020 کو  انتقال کر گئے۔ آپ مسلم لیگ (ن)  کے بانی  رہنماوں میں سے تھے۔ 1988 سے 2018 تک آپکا سیاسی سفر رہا۔  آپ  اپنے سیاسی سفر کے اوائل دور میں ہی *یوتھ ونگ  مسلم لیگ (ن) پنجاب* کے صدر بنے اور  *خواجہ سعد رفیق* نے  آپ کے ساتھ بطور جنرل سیکرٹری کام کیا۔ پنجاب بھر میں عموماً اور خطہ  کوہسار میں خصوصاً  آپ کو  شیر پنجاب  کے  نام سے پکارا جاتا تھا۔ آپ مری/ کوہسار  کے پہلے سیاست دان ہیں جو  پہلی بار ہی ممبر پنجاب اسمبلی الیکٹ ہونے کے بعد صوبائی وزیر بنے۔ اسکے بعد یہ اعزاز بھی آپ ہی  کے حصے  میں آیا کہ آپ مسلسل پانچ بار  ایم پی اے بنے اور پانچ بار ہی صوبائی وزارت کا سہرا آپ کے سر سجا۔۔۔ *میاں محمد شہباز شریف* کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری بھی لمبے عرصے تک رہے۔ آپ مری کی معروف فیملی *گھ

Captn Gazi Khan Muhammad Abbasi

Image
 کائیاہ بھوربن کپتان غازی خان محمد عباسی جہادِ کشمیر 1948 میں سرزمینِ کائیاہ بھوربن یونین کونسل روات کے  بطلِ حریت کپتان غازی خان محمد عباسی مری اور ہزارہ کے پہلے اور واحد فوجی ہیں جنہوں نے افواجِ پاکستان کے لئے مظفر آباد سے وادی نیلم کے کیرن سیکٹر تک دورانِ جنگ کمیونیکیشن لائن بچھانے میں اہم کردار ادا کیا.  آپ کی اعلی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے محاذِ کشمیر کے لئے اعلی اعزاز سے نوازا.  علاوہ ازیں مری کے عباسی قبیلے کے مجاہدین کی بارہ مولا تک آپ نے راہنمائی فرمائی . آپ اکثر کہا کرتے تھے کہ کشمیر کی آزادی کا حل جہاد ہے . اللہ پاک آپ کی لحد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے  آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Rizwan Abbasi Pakistani Golf Player

Image
 رضوان عباسی آج کہانی ایک ایسے نوجوان کی جسکا تعلق یونین کونسل روات کے علاقے بھوربن سے ہے ایسا نوجوان جو خود تو ہوٹل پہ بطور ویٹر کام کرتا ہے پر اس کے خواب اور جزبے ملکہِ کوہسار کی چوٹیوں سے بُلند ہیں صلاحیت اور ٹیلنٹ کا امبار ہے رضوان عباسی مری اور ہزارہ کا پہلا نوجوان ہے جو نیشنل لیول پہ گالف کا مستند اور منجھا ہوا پلیئر ہے اور پورے پاکستان میں اپنی فتوحات کے سِکّے گاڑ چُکا ہے اور نیشنل لیول کے تمام ٹورنامنٹس میں اپنا لوہا منوا چُکا ہے ایک متوسط طبقے کا باصلاحیت نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی اس لیئے نہیں کر سکتا کہ وسائل کی کمی سفارش اور بٙیک پہ کوئی بڑا ٹیگ یا سپونسر نہیں  جہاں ہم نے اس ہیرے کو سامنے لایا آئیے اسکی آواز بنتے ہیں کیا پتہ میرے یا آپ میں سے کوئی اُٹھے اور اسکے ٹیلنٹ کو پوری دنیا سے روشناس کرادے اور مری کے اس چمکتے ستارے کے سینے پر پاکستانی فلیگ والی وردی نظر آئے اور ہمارا سر فخر سے بلند ہو جائے اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Lt. General Anees Abbasi

Image
 دیول مری  لیفٹینٹ جرنل انیس عباسی،،،،،،،،آپکا تعلق مری کے ایک گاؤں دیول شریف سے ہے  آپ نے ایم ایس سی Defence and startegic studies  میں کی اور آپ نے 36 سال فوج میں پاکستان کی خدمت کی   آپ مری اور ہزارہ کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں حکومتِ پاکستان نے حلال امتیاز سے نوازا آپ چیف آف Loggistics staff اور کمانڈر xxx crops اور فوجی فرٹییلائزر کے چیف ایگزیٹیو آفیسر اور مینیجنگ ڈائیریکٹور رہے اور کور کمانڈر گجرانوالہ بھی رہے  جہاں دیول نے بڑی شخصیات پیدا کی وہاں یہ اعزاز آپکے حصے میں آیا کہ  آپ کی اپنے علاقے کے لیئے اعلی خدمات کی بنا پر مشرف دور میں جب پرویزالٰہی وزیراعلی پنجاب تھے دیول کو پاکستان کا بہترین اور اور ماڈل ویلج قرار دیا گیا اللہ تعالی آپکو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

Sardar Shokat Arbab Abbasi

Image
دادا کی نگری پوٹھہ شریف سردار شوکت ارباب عباسی،،،،،،،،،،آج تذکرہ ایک ایسی شخصیت کا جن کو اکثر پوٹھہ شریف کی درگاہ پہ بیٹھے ہوئے دیکھا  آپ کو دیکھا تو ایسے لگا جیسے کوئی درویش  یا پھر کوئی بلوچی سردار ہو ہاتھوں میں انگوٹھیاں سر پر کالا پٹکا شخصیت کو چار چاند لگاتے ہیں آپ مری اور ہزارہ کے پہلے ایڈوائیزر ٹو پی ایم بنے  آپ غلام مصطفٰی جتوئی سابق وزیراعظم  پاکستان  کے قریبی رفیق اور انکے ایڈوائزر تھے  اللہ تعالی آپکی عمر دراز فرمائے آمین  جیتے رہیں۔مسکراتے رہیں

Sardar Haji Muhammad Yunus Khan

Image
 سردار حاجی محمد یونس خان جناب   مرحوم موضع سہنہ. یوسی پوٹھہ شریف تصیل مری ضلع راولپنڈی  کے رہائشی تھے.  قدرت نے انہیں سماجی اور سیاسی صلاحتوں  سے  نوازا.  سہنہ ہر قسم کی سہولیات سے محروم تھا. انھوں نے اس علاقے کی تقدیر بدلنے  کا  بیڑہ اٹھایا. اور 1960ء میں اپنی سماجی  و سیاسی  صلاحتوں کو استعمال کرتے ھوے فلاحی کاموں میں  حصہ  لینا شروع کیا.  اس علاقے کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیا.  مری ہزارہ کے دور دراز کے دہی علاقوں میں موضع سہنہ پہلا علاقہ ہے. جہاں  ان کی کاوشوں سے 1978ء   میں بجلیی کا نظام لایا گیا.  اس  کے علاوہ  اپنی مدد اپ کے تحت سکول اور سڑکیں بنوائیں. انہوں نے سیشن کورٹ میں بھی اپنی خدمات انجام دیں وہاں آپکے لئے اعزازی نشت بھی لگائی جاتی اللہ۔پاک آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Dr Imtiaz Ahmed Abbasi

Image
 راوات  ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی  آپکا تعلق یو سی روات مری سے ہے آپ درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں ۔۔آپ ایک ٹیچر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لیڈر بھی ہیں  آپ مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں۔ جنہوں نے تاریخ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے حاصل کی  اور اس وقت پورے پنجاب کے اساتذہ کے  لیڈر  اور پنجاب ٹیچر ز یونین صوبہ پنجاب کے صدر ہیں ۔ ۔  اللہ آپکو صحت اور زندگی عطا فرمائے آمین

Seth Muhammad Hussian Abbbasi

Image
 گھوڑاگلی مری۔۔راولپنڈی بوہڑبازار ۔۔بمبئی ہندوستان سیٹھ محمد حسین عباسی! مالک البرقیات،،،،،،،،،، آپکا تعلق مری کے ایک گاؤں گھوڑاگلی سے تھا آپ نے بعد ازاں روالپنڈی بوہڑبازار اور بمبئی ہندوستان میں سکونت اختیار کی آپ مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد شخصیت ہیں جو بطور پیٹی آفیسر انڈین رائل نیوی میں بھرتی ہوئے اور پاکستان سے محبت میں انڈین نیوی کو خیرآباد کہہ دیا  آپ نے کاروباری حلقوں میں اپنا نام پیدا کیا تو آپکو سیٹھ صاحب کا خطاب دیا گیا آپ نے قائد اعظم کو پانچ انتخابی حلقوں میں سپورٹ کیا جہاں سے وہ فاتح ہوئے تو کانگرس کے امیدوار نے آپ کے سر کی قیمت دس ہزار مقرر کردی اور آپ بحری جہاز کے ذریعے کراچی آئے اسکے بعد آپ نے باقی کی زندگی راولپنڈی بوہڑباز بازار میں  گزاری پھر اللہ کو پیارے ہوگئے  اللہ تعالی ہمیں،،،،،،، اور آپکی اولاد کو آپکے اعلیٰ اخلاق،و  اوصاف کو سمجھنے اور اس پہ عمل کرنے کی توفیق فرمائے اور آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Naseem Abbasi Poet

Image
 میرہ ہسنال  نسیم عباسی آپکا تعلق،،،،،،،، تحصیل لورہ کے ایک گاؤں میرہ ہسنال سے ہے آپ کے والد علاقے کی مشہور شخصیت اور محکمہ جنگلات میں رینج افسر تھے آپ مری اور ہزارہ کی پہلی اور واحد نامور شخصیت ہیں جنکی شاعری کو خیبر بختونخواہ ہزارہ کے نصاب میں شامل کیا گیا  آپکی تصانیف میں فلک ہتھیلی پر ، وہ ایک لفظ ، فی الحال ، نیا آسمان ، اور پس انداز شامل ہیں ایسی ترتیب سے روشن ہیں تیری محفل میں ایک ہی پھونک چراغوں کو بجھا سکتی ہے خوش نہ ہو اتنا کہ یوں روشنیاں پھوٹ پڑیں اس چکا چوند میں بینائی بھی جاسکتی ہے رات دن یونہی نسیم اس کے لیئے سوچتا ہوں عمر گزری ہوئی کب لوٹ کے آسکتی ہے  اللہ تعالی آپکو صحت تندرستی عطا کرے آمین

Dr. Nisar Ahmed Abbasi

Image
 عباسیاں بیروٹ ڈاکٹر نثار احمد عباسی،،،،،،،،،،،،،،آپکا تعلق تحصیل ایبٹ آباد کے ایک گاؤں عباسیاں بیروٹ سے ہے آپ مری اور ہزارہ کے پہلے عباسی ہیں جنہوں نے الیکٹریکل میں پی ایچ ڈی کی  آپ اس وقت سعودی عرب کی ایک مشعور یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں  اللہ تعالی آپکو مزید کامیابی اور  ترقی عطا کرے  آمین

Nosherwan Abbasi

Image
 کاسیری  ‎نوشیروان ارباب عباسی،،،،،،،،آپکا  تعلق مری کے ایک گاوں کاسیری سے ہے اور آپ مری ہزارہ کے پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے  کمیونیکیشن یونیورسٹی(چائینہ) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔2016 میں نوشیروان نے انڑنیشنل کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی کا آغاز کیا اور چار سال کے عرصے میں ڈگری مکمل کی نوشیروان کو ان کی کرگردگی کی بنیاد پر گولڈ میڈل کے لیے بھی نامزد کیا گیا  ۔ آپ نے اپنا تحقیقی مقالہ بگ ڈیٹا اور سوشل میڈیا سے متعلق لکھا جس میں انھوں نے پاکستان میں سوشل میڈیا صارف پر تحقیق  کی۔ آپ نے اپنی ڈگری کے دوران متعدد تحقیقی مکالے بین الاقوامی جریدوں  میں شائع کیے۔ اللہ۔تعالی آپکو مزید کامیابیاں عطا کرے آمین

Muhammad Nawaz Abbasi

Image
 کھنی تاک محمد نواز عباسی،،،,,آپکا تعلق یونین کونسل دریاگلی کے ایک گاؤں کھنی تاک سے تھا  آپ مری اور ہزارہ کے پہلے پروفیشنل فوٹوگرفر تھے آج بھی آپکے نام سے منسوب نواز سٹوڈیو مری مال روڈ پہ موجود ہے اللہ تعالی آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Sardar Gul Muhammad Khan Abbasi

Image
 راجہ محمد سرور خان،،،،،،،،،،،،آپ مسلم لیگ  ضلع راولپنڈی کے سابق  صدر، سابق ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ، فیلڈ مارشل ایوب خان، نواب آف کالا باغ امیر محمد خان اور شیر بنگال چوہدری فضل قادرکے زاتی دوست تھے آپ اپنے عہد کی مشہور شخصیت تھے آپ راجہ خان زمان آف گھوڑا گلی کے بڑے بیٹے اور سابق ایم پی اے راجہ غلام سرور خان کے بڑے بھائی تھے. آپ اک مشہور کاروباری شخصیت تھے.   آپ کے صاحبزادے ڈاکٹر راجہ مشتاق سرور مری کے پہلے ڈاکٹر اور گولڈ میڈلسٹ تھے اور اک خدا ترس انسان تھے جنہوں نے بہت سے غریب لوگوں کی خدمت کی. آپ کے باقی صاحبزادے راجہ فیاض سرور سابق ایم پی اے اور راجہ ایاز سرور ہیں.  ناز سینیما راولپنڈی، ویسٹ پاکستان گوڈذ فارورڈیگں ایجنسی، مری ہل ٹرانسپورٹ کمپنی، سرور پٹرولیم اور سرور کولڈ سٹوریج اینڈ ایگریکلچر فارم کے مالک تھے. اللہ آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Raja Muhammad Sarwar Khan Abbasi

Image
 راجہ محمد سرور خان،،،،،،،،،،،،آپ مسلم لیگ  ضلع راولپنڈی کے سابق  صدر، سابق ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ، فیلڈ مارشل ایوب خان، نواب آف کالا باغ امیر محمد خان اور شیر بنگال چوہدری فضل قادرکے زاتی دوست تھے آپ اپنے عہد کی مشہور شخصیت تھے آپ راجہ خان زمان آف گھوڑا گلی کے بڑے بیٹے اور سابق ایم پی اے راجہ غلام سرور خان کے بڑے بھائی تھے. آپ اک مشہور کاروباری شخصیت تھے.   آپ کے صاحبزادے ڈاکٹر راجہ مشتاق سرور مری کے پہلے ڈاکٹر اور گولڈ میڈلسٹ تھے اور اک خدا ترس انسان تھے جنہوں نے بہت سے غریب لوگوں کی خدمت کی. آپ کے باقی صاحبزادے راجہ فیاض سرور سابق ایم پی اے اور راجہ ایاز سرور ہیں.  ناز سینیما راولپنڈی، ویسٹ پاکستان گوڈذ فارورڈیگں ایجنسی، مری ہل ٹرانسپورٹ کمپنی، سرور پٹرولیم اور سرور کولڈ سٹوریج اینڈ ایگریکلچر فارم کے مالک تھے. اللہ آپکی کامل بخشش فرمائے آمین

Sikandar Abbasi Boxer

Image
 مسوٹ دریاگلی سکندر عباسی ۔۔۔۔۔آپکا تعلق یونین کونسل دریاگلی کے ایک  گاؤں مسوٹ سے ہے آپ مری اور ہزارہ کے پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے باکسنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی  آپ ہمارے قبیلے کا فخر ہیں اللہ آپکو مزید کامیاب کرے آمین

Real Captn Kashif From Slpha Charli Bravo Col Zafar Abbasi

Image
 مادر وطن کے عظیم سپوت ۔۔۔قوم کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفر عباسی کپتان کاشف کا ڈراما سیریل الفا براوو چارلی کی کہانی 'لیفٹیننٹ کرنل ظفر عباسی غازی' 'کی حقیقی کہانی پر مبنی تھی ..۔قوم کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفر عباسی یہ1987. کا سن تھا  سیاچن کی بلند ترین چوٹی کا دفاع کرتے ہوئے وہ زخمی ہو گےء تھے۔۔۔ ان کی دونوں ٹانگیں اور ہاتھ  کاٹنے میں پھنس. اس  چوٹ کے ساتھ، اُن کی  پاکستان فوج کے لئے  خدمات جاری رہی ...۔قوم کے ہیرو لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفر عباسی  مسلح افواج سے ریٹایرمنٹ تک بے جگری اور جانفشانی سے کام کرتے رہے ...وہ اپنے مصنوعی پیروں اور ہاتھ کے ساتھ اپنے معمولات زندگی گذار رہے تھے اللہ ہمارے اس قومی ہیرو کے درجات بلند فرماےء اور انہیں جنت الفردوس میں ارفع و اعلی مقام عطا کرےء آمین ۔۔۔۔پاکستانی قوم اپنے اس عظیم محسن کو کبھی فراموش نہیں کرےگی

Cheif of Naval Staff Zafar Mehmood Abbasi

Image
 فخر خاندان عباسیہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے آج 7 اکتوبر 2020 کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے "امیر البحر" کا عہدہ سنبہالیں گے۔  ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے دورِ قیادت میں پاک بحریہ نے زبردست کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ پاک چین تعاون سے نئے بحری جنگی جہازوں کی تیاری کے معائدے ہوئے، پاک ترکی تعاون سے نئے جنگی جہازوں کی تیاری کے معائدے ہوئے۔ بلکہ ان کے دورِ قیادت میں پاک بحریہ میں کئی ایک نئے تباہ کن جنگی فریگیٹس جہاز اور میزائل بوٹس کا اضافہ بھی ہوا ہے۔ آپریشنل تیاریوں میں بھی ایڈمرل ظفر عباسی کا دورانیہ بہترین رہا۔ بالخصوص فروری 2019 میں پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے بھارتی آبدوز کو پکڑنا اور دنیا بھر کے سامنے ذلیل کرنا پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کارناموں میں سے ایک ہے جو کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے زیر قیادت ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ایک بڑی بین الاقوامی جنگی مشقوں کا کامیاب انعقاد، کئی ایک بڑے سرچ اور ریسکیو آپریشنز جو کہ بحیرہ عرب میں کیے گئے۔ کئی ب